پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

راولپنڈی: محرم جلوس روٹ پر انتظامات کا جائزہ سکیورٹی اور سہولیات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت

راولپنڈی (پی پی اے) رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب صوبائی وزیر مواصلات صہیب احمد بھرت اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے راجہ بازار میں محرم الحرام کے مرکزی جلوس روٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا دورے کے دوران وفد نے محرم جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات، صفائی ستھرائی، ٹریفک پلان روشنی کے انتظامات اور عزاداروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا وفد نے مختلف مقامات پر قائم سبیلوں ریلیف کیمپوں اور ہنگامی سہولت مراکز کا بھی دورہ کیا اور متعلقہ حکام سے انتظامات کے بارے میں معلومات حاصل کیں پولیس حکام نے وفد کو محرم سکیورٹی پلان جلوس روٹس پر تعینات نفری نگرانی کے نظام اور دیگر حفاظتی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر بتایا گیا کہ راجہ بازار میں محرم جلوس روٹ پر فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور عزاداروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں وفد نے جلوس کے راستوں پر صفائی اسٹریٹ لائٹس پانی کی فراہمی طبی امداد اور دیگر ہنگامی سہولیات کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا طاہرہ اورنگزیب اور صوبائی وزیر صہیب احمد بھرت نے مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو مزید بہتری اور مؤثر رابطہ کاری یقینی بنانے کی ہدایت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے کہا کہ عزاداروں کی سہولت اور سکیورٹی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور تمام ادارے محرم الحرام کے پرامن اور منظم انعقاد کے لیے مکمل طور پر متحرک ہیں ضلعی انتظامیہ پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے فیلڈ وزٹ کے دوران محرم الحرام کے جلوسوں کے پرامن انعقاد اور عزاداروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے اداروں کے درمیان باہمی تعاون اور مربوط حکمت عملی پر زور دیا گیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.