اسلام آباد (پی پی اے) اسلام آباد ٹریفک پولیس کا 09اور10محرم الحرام کے دوران بہترین ٹریفک انتظامات وفاقی دارالحکومت میں جی سکس مرکزی جلوس سمیت مختلف مجالس اور جلوسوں کے دوران ٹریفک کے مربوط نظام کو برقراررکھاگیاجلوس کے روٹس اور امام بارگاہ سے دور گاڑیوں کیلئے پارکنگ ایریا مختص کیا گیاجبکہ شہریوں کی آمدورفت کیلئے متبادل راستے مہیا کئے گئے.
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سیدعلی ناصررضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 09اور10محرم الحرام کے دوران بہترین ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا اس سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان جاری کیا تھا پلان کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 500سے زائد افسران و جوان شہر کے مختلف اہم شاہراہوں اور دیگر مقامات پر اپنے فرائض موثرانداز میں سرانجام دیتے رہے اسی کے ساتھ مجالس اور جلوسوں کے دوران ٹریفک کی روانی کو بھی بہتر انداز میں برقراررکھا گیا تاکہ دوران سفر شہریوں کو کسی بھی قسم کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے چیف ٹریفک آفیسراسلام آباد کائنات اظہر خان نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے شہریوں کو ہر قسم کی سفری سہولیات مہیا کرنے سمیت وفاقی دارالحکومت میں مربوط ٹریفک کے نظام کو برقراررکھنے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اس سلسلے میںٹریفک پولیس کے موثر انتظامات کی بدولت وفاقی دارلحکومت میں موثرٹریفک کے نظام کو برقراررکھا گیا،انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے ایام میں اسلام آباد پولیس کی کاوشوں اور فرائض کی ادائیگی کو معاشرے کے تمام طبقات اور شہریوں نے مختلف فورمز پر سراہا ہے،جبکہ عوامی مقامات پر ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران اور شاہراہوں پر ٹریفک کی مو ثر روانی کو بھی شہریوں نے قابِل تحسین قرار دیا،سی ٹی او اسلام آباد نے بہترین انتظامات پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران و جوانوں کو شاباش دی اور اپنے فرائض تندہی اور پیشہ وارانہ انداز میں ادا کرنے کی تلقین کی
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.