پیٹرولیم قیمتوں کے استحکام کے لیے خصوصی فنڈ قائم
اسلام آباد (پی پی اے) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے پیٹرولیم پرائسز اسٹیبلائزیشن فنڈ قائم کر دیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا وزارتِ خزانہ کے مطابق فنڈ کے لیے خصوصی سرکاری اکاؤنٹ مختص کر دیا گیا ہے جبکہ چاروں صوبوں اور متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں فنڈ میں جمع ہونے والی تمام رقوم وفاقی حکومت کے پبلک اکاؤنٹ میں منتقل کی جائیں گی حکومتی ذرائع کے مطابق وزارتِ خزانہ پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا مشترکہ طور پر فنڈ کے قواعد و ضوابط مرتب کریں گے۔ اس اقدام کا مقصد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے اثرات کم کرنا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام لانا اور عوام کو غیر معمولی قیمتوں کے اضافے سے تحفظ فراہم کرنا ہے