پی ایس 30 خیرپور کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کاغذات نامزدگی 8 سے 10 جولائی، پولنگ 16 اگست کو ہوگی
کراچی(پی پی اے) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 30 خیرپور پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے یہ نشست رکن سندھ اسمبلی نعیم احمد کھرل کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، جس پر آئینی تقاضوں کے مطابق انتخابی عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ افسر 6 جولائی کو پبلک نوٹس جاری کرے گا جبکہ امیدوار 8 سے 10 جولائی تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے امیدواروں کی ابتدائی فہرست 11 جولائی کو جاری ہوگی اور کاغذات کی جانچ پڑتال 16 جولائی کو کی جائے گی۔ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 20 جولائی تک دائر کی جا سکیں گی جن پر فیصلے 27 جولائی تک سنائے جائیں گے نظرثانی شدہ فہرست 28 جولائی کو جاری ہوگی جبکہ امیدوار 29 جولائی تک کاغذات واپس لے سکیں گے الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی نشانات 30 جولائی کو الاٹ کیے جائیں گے جس کے بعد انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگا نوٹیفکیشن کے مطابق حلقہ پی ایس 30 خیرپور میں پولنگ 16 اگست 2026 بروز اتوار منعقد ہوگی جہاں رجسٹرڈ ووٹرز نئے رکن سندھ اسمبلی کا انتخاب کریں گے ضمنی انتخاب کے اعلان کے بعد حلقے میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں نے امیدواروں کے انتخاب اور حکمت عملی پر مشاورت شروع کر دی ہے الیکشن کمیشن نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ انتخابی عمل کو شفاف آزادانہ اور پرامن بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں