وزیرِ اعلیٰ امجد حسین کا گلگت بلتستان کو مثالی صوبہ بنانے اور اصلاحات کا اعلان
گلگت(پی پی اے) نو منتخب وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا حلف برداری کی تقریب میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی تقریب سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی حلف اٹھانے کے بعد اپنے خطاب میں وزیرِ اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ 7 جون کے انتخابات میں عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کو گلگت بلتستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بنایا انہوں نے کہا کہ نوجوانوں اور خواتین نے انتخابی عمل میں بھرپور کردار ادا کیا جس کے باعث پارٹی کے امیدوار مختلف حلقوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ماضی کی روایت برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا اور بھاری مینڈیٹ دے کر اہم ذمہ داریاں سونپیں ان کا کہنا تھا کہ یہ عوام اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان تین نسلوں پر محیط اعتماد کا رشتہ ہے امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ مرکز میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نہ ہونے کے باوجود عوام نے پارٹی پر بھرپور اعتماد کیا جس پر وہ اپنی قیادت اور عوام کے شکر گزار ہیں انہوں نے حکومت سازی میں تعاون پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا بھی شکریہ ادا کیانانہوں نے کہا کہ ضلع دیامر میں پہلی مرتبہ پاکستان پیپلز پارٹی کو بھاری مینڈیٹ ملا ہے اور حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرے گی ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اس لیے زمینی اور فضائی سفری سہولتوں کو مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ خطے کی معاشی ترقی کو فروغ مل سکے نو منتخب وزیرِ اعلیٰ نے اعلان کیا کہ حکومت تمام شعبوں میں اصلاحات متعارف کرائے گی اور گلگت بلتستان کو پاکستان کا مثالی صوبہ بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کا بجٹ 258 ارب روپے بنتا ہے جو وفاق کو ہر صورت فراہم کرنا ہوگا ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں نے بہتر مستقبل کی امید پر ووٹ دیا ہے اس امید کو ہرگز ٹوٹنے نہیں دیا جائے گا جبکہ ماؤں بہنوں اور خواتین کی سیاسی و سماجی شمولیت کو مزید مؤثر بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے