سیاحت کے فروغ کیلئے اسکردو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی توسیع کا منصوبہ
اسکردو (پی پی اے) پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کے مطابق اسکردو ایئر پورٹ کو سیاحوں کے لیے جدید فضائی دروازہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذراءع کے مطابق سیر و سیاحت کے فروغ کیلئے اسکردو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی توسیع کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔ ٹرمینل عمارت کا رقبہ 21 ہزار سے بڑھا کر 39 ہزار مربع فٹ کیا جائے گا۔ روانگی لاؤنج میں بیٹھنے کی گنجائش 300 سے بڑھا کر 900 کی جائے گی۔ آرئیول لاؤنج میں مسافروں کی گنجائش 80 سے بڑھا کر 200 کی جائے گی، روانگی اور آمد لاؤنج کے اندر ایگزیکٹو لاؤنج بھی منصوبے میں شامل ہیں۔ ایئر پورٹاتھارٹی کے مطابق چیک اِن اور بریفنگ کاؤنٹرز کی تعداد 6 سے بڑھا کر 10 کی جائے گی، گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش 200 سے بڑھا کر 600 کردی جائے گی۔ اسکردو ایئر پورٹ پر جدید کارگو آفس بلاک بھی منصوبے میں شامل ہے۔ اسکردو ایئر پورٹ پر تعمیراتی کام ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، ایئر پورٹ منصوبے کی لائن مارکنگ کی جارہی ہے۔