محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کی جانب سے مویشیوں کو مفت علاج، ادویات اور طبی سہولیات کی فراہمی
فورٹ عباس (پی پی اے) ہیٹ ویو اور خشک سالی کے پیشِ نظر محکمہ لائیوسٹاک پنجاب تحصیل فورٹ عباس کی جانب سے چولستان کے علاقے 286/HR میں مویشیوں کے لیے مفت ویٹرنری کیمپ مسلسل جاری ہے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر عمران شوکت کی نگرانی میں ویٹرنری ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر ہیٹ اسٹریس اور دیگر موسمی اثرات سے متاثرہ جانوروں کا معائنہ کر رہی ہیں جبکہ مفت علاج ادویات طبی مشاورت اور دیگر ضروری سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک ضلع بہاولنگر ڈاکٹر سبطین بھٹی نے کیمپ کا دورہ کرکے سہولیات اور ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا انہوں نے ہدایت کی کہ چولستان کے مویشی پال افراد کو بروقت معیاری اور بلا معاوضہ ویٹرنری خدمات کی فراہمی بلا تعطل جاری رکھی جائے محکمہ لائیوسٹاک کے مطابق ہیٹ ویو کے باعث تحصیل فورٹ عباس کے تمام سرکاری ویٹرنری ہسپتال ہائی الرٹ پر ہیں جہاں مویشی پال حضرات اپنے جانوروں کے لیے مفت طبی مشاورت علاج اور ادویات حاصل کر سکتے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر موبائل ویٹرنری ٹیمیں بھی فیلڈ میں پہنچ کر جانوروں کا معائنہ اور علاج فراہم کر رہی ہیں محکمہ لائیوسٹاک پنجاب نے مویشی پال حضرات سے اپیل کی ہے کہ شدید گرمی کے دوران جانوروں کو سایہ صاف اور ٹھنڈا پانی فراہم کریں اور ہیٹ اسٹریس کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر محکمہ لائیوسٹاک سے رابطہ کریں تاکہ بروقت علاج کے ذریعے قیمتی لائیوسٹاک کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے