مصنوعی پیٹرول قلت پر سخت کارروائی، وزیراعظم کی ہدایت شہباز شریف کا پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے اور ذخائر برقرار رکھنے پر زور
اسلام آباد (پی پی اے) وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ اداروں اور صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ملکی معیشت پر علاقائی کشیدگی کے اثرات سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہر ممکنہ چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری رکھی جائے انہوں نے بتایا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں اور مستقبل کی فراہمی بھی یقینی بنا دی گئی ہے وزیراعظم نے عوام کے تعاون اور توانائی بچت کی قومی مہم کو بھی سراہا