پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

فیفا ورلڈ کپ 2026 کی اختتامی تقریب ستاروں سے سج جائے گی ٹام کروز جینیفر ہڈسن روبی ولیمز اور دیگر عالمی فنکار فائنل سے قبل جلوہ گر ہوں گے

نیویارک (پی پی اے) فیفا ورلڈ کپ 2026 کی شاندار اختتامی تقریب اتوار 19 جولائی کو نیویارک نیو جرسی اسٹیڈیم میں فائنل میچ سے قبل منعقد ہوگی جہاں موسیقی ثقافت اور فٹ بال کا یادگار امتزاج دنیا بھر کے شائقین کی توجہ کا مرکز بنے گا تقریب میں عالمی شہرت یافتہ اداکار ٹام کروز، معروف گلوکارہ لورا پوزینی نکول شرزنگر روبی ولیمز معروف یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ سمیت متعدد بین الاقوامی فنکار شرکت کریں گے اور اپنی شاندار لائیو پرفارمنس سے ماحول کو گرما دیں گے ایمی گریمی آسکر اور ٹونی ایوارڈ یافتہ امریکی گلوکارہ جینیفر ہڈسن فائنل میچ سے قبل امریکہ کا قومی ترانہ پیش کریں گی جسے تقریب کا ایک اہم اور یادگار لمحہ قرار دیا جا رہا ہے منتظمین کے مطابق یہ رنگا رنگ تقریب کینیڈا امریکہ اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر منعقد ہونے والے اس تاریخی ورلڈ کپ میں شریک 48 ٹیموں اور 16 میزبان شہروں کے ناقابلِ فراموش سفر کو خراجِ تحسین پیش کرے گی تقریب میں جدید موسیقی ثقافتی رنگ اور شاندار بصری مناظر کے ذریعے ٹورنامنٹ کے یادگار لمحات کو اجاگر کیا جائے گا. فیفا کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں مزید عالمی فنکاروں اور خصوصی مہمانوں کے ناموں کا بھی اعلان کیا جائے گا جس سے اختتامی تقریب مزید دلکش بن جائے گی اسٹیڈیم کے دروازے میچ سے چار گھنٹے قبل یعنی صبح 11 بجے کھول دیے جائیں گے جہاں شائقین کے لیے خصوصی سرگرمیوں تفریحی پروگراموں انعامات اور مختلف دلچسپ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا اختتامی تقریب کے فوراً بعد فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل کھیلا جائے گا جس میں ارجنٹینا اور اسپین عالمی چیمپئن بننے کے لیے آمنے سامنے ہوں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.