پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

قومی تائیکوانڈو چیمپئن شپ اور سیف گیمز کی تیاریاں اسلام آباد میں تربیتی کیمپ جاری

قومی کھلاڑیوں کی بھرپور مشقیں بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے تیاریاں تیز

اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں تائیکوانڈو کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے جس کا مقصد آئندہ قومی تائیکوانڈو چیمپئن شپ اور ساؤتھ ایشین گیمز سیف گیمز کے لیے کھلاڑیوں کو تیار کرنا ہے تربیتی کیمپ میں قومی کھلاڑی بھرپور محنت، نظم و ضبط اور عزم کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مصروف ہیں کھلاڑیوں کی جسمانی فٹنس تکنیکی مہارت اور مقابلے کی تیاری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ وہ آئندہ ایونٹس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں پاکستانی کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کے لیے پرعزم ہیں جبکہ تربیتی سرگرمیاں انہیں آئندہ اہم مقابلوں میں کامیابی کے لیے تیار کرنے میں معاون ثابت ہوں گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.