ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کی متعدد محکموں کو فوری رپورٹس اور ترقیاتی اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت
راولپنڈی (پی پی اے) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر نے زچہ و بچہ ہسپتال راولپنڈی اور روات تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کی پیش رفت پر فوری رپورٹس طلب کرتے ہوئے روات ہسپتال میں پانی کی فراہمی کا مسئلہ جلد حل کرنے کی ہدایت کی تاکہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات میسر آسکیں اجلاس میں صاف پانی اتھارٹی کو ضلع بھر کے فعال اور غیر فعال فلٹریشن پلانٹس کی میپنگ اور جیو ٹیگنگ مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی کھیلوں کے فروغ کے لیے شہر اور دیہی علاقوں میں کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر و بحالی جبکہ ہر یونین کونسل میں سرکاری اراضی کی نشاندہی کرکے نئے گراؤنڈز قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ہر دیہی یونین کونسل میں جدید کھیل کا میدان قائم کرنا حکومت کی ترجیح ہے تاکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بہتر مواقع مل سکیں اجلاس میں مہوٹہ ڈیم پر سیاحت کے فروغ چکری روڈ کی تعمیر، بسکٹ فیکٹری چوک میں سیوریج کے مستقل حل رحمت آباد قبرستان روڈ کی بیوٹیفکیشن یونین کونسل 76 تا 79 میں صفائی کے مسائل واہ جنرل ہسپتال کی بہتری تعلیمی معیار میں اضافے اساتذہ کی تربیت اور خصوصی بچوں کے سکولوں میں سفری سہولیات بہتر بنانے سے متعلق بھی اہم ہدایات جاری کی گئیں اجلاس کے اختتام پر راجہ بازار کمرشل مارکیٹ اور جناح پارک میں پارکنگ پلازوں جبکہ ٹیکسلا اور واہ میں سہولت بازار اور عوامی پارک کے قیام کے لیے مناسب سرکاری اراضی کی نشاندہی اور فزیبلٹی رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت اعلیٰ معیار اور شفافیت کے ساتھ مکمل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے تاکہ شہریوں کو بنیادی سہولیات بروقت فراہم کی جا سکیں