پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

بین الصوبائی اجلاس میں زرعی، صحت برآمدات ہیپاٹائٹس اور شہری منصوبہ بندی سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا

لاہور (پی پی اے) وفاقی حکومت نے صوبوں سے نئے ترقیاتی ایجنڈے اور جاری منصوبوں پر عملدرآمد کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے صوبائی منصوبہ بندی وزراء کا چوتھا اجلاس جلد طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پلاننگ کمیشن نے پنجاب، سندھ، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کی رپورٹ 25 جولائی تک جمع کرائی جائے۔ موصول ہونے والی رپورٹس کا جائزہ آئندہ اہم بین الصوبائی اجلاس میں لیا جائے گا پلاننگ کمیشن نے صوبوں سے زرعی ترقی صحت برآمدات ہیپاٹائٹس ذیابیطس آبادی پر قابو پانے اور ماسٹر پلان سے متعلق فیصلوں پر پیش رفت کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔ اس کے علاوہ کسانوں کو معیاری بیج کھاد اور دیگر زرعی سہولیات کی فراہمی ضلعی سطح پر برآمدات بڑھانے کے اقدامات، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی اور بے ہنگم شہری پھیلاؤ کی روک تھام سے متعلق پیش رفت بھی رپورٹ کا حصہ ہوگی۔ ذرائع کے مطابق آئندہ اجلاس میں ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے قومی منصوبے پر عملدرآمد اور مختلف ترقیاتی پروگراموں کی کارکردگی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.