ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کو 2-5 سے شکست دے کر ایونٹ میں فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا
مسقط (پی پی اے) مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے اپنے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کو 2-5 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی قومی ٹیم نے میچ کے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور برق رفتار حملوں کے ذریعے بنگلہ دیشی دفاع کو دباؤ میں رکھا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین ٹیم ورک عمدہ پاسنگ اور مؤثر فنشنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ گول اسکور کیے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم صرف دو گول کرنے میں کامیاب رہی پاکستان نے اس سے قبل اپنے افتتاحی میچ میں میزبان عمان کو 0-5 سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔ مسلسل دو فتوحات کے بعد قومی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور وہ ٹورنامنٹ میں مزید کامیابیوں کے لیے پُرعزم ہے پاکستان ہاکی فیڈریشن پی ایچ ایف کے صدر محی الدین احمد وانی ڈویلپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین اولمپین اصلاح الدین صدیقی چیئرمین سلیکشن کمیٹی اولمپین سمیع اللہ خان اولمپین حسن سردار اور دیگر عہدیداروں نے قومی ٹیم کو مسلسل دوسری کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے آئندہ میچوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا