پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

نو منتخب حکومت کے ساتھ مل کر عوامی فلاح توانائی سیاحت تعلیم اور صحت کے منصوبے تیز کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پی پی اے) وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے نو منتخب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے ملاقات کی جس میں گلگت بلتستان سے متعلق مختلف امور اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعظم نے امجد حسین کو وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت قابل تجدید توانائی سیاحت انفراسٹرکچر صحت تعلیم اور دیگر اہم شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کر رہی ہے وزیراعظم کے مطابق 100 میگاواٹ شمسی توانائی منصوبہ اور دانش سکولوں کا قیام وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں، جبکہ عوام کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے گلگت میں پاکستان آسان خدمت سینٹر بھی قائم کیا جائے گا ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ بھی موجود تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.