پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

آزاد کشمیر انتخابات: 13 حلقوں کے نتائج ن لیگ 9 نشستوں پر کامیاب آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں ن لیگ 9، پیپلز پارٹی 4 نشستیں جیت گئی

میرپور (پی پی اے) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کے تمام 13 حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج مکمل ہو گئے ہیں نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 9 نشستیں جیت کر واضح برتری حاصل کر لی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 4 نشستوں پر کامیاب رہی غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے ایل اے 1 میرپور 1 ایل اے 4 میرپور 4 ایل اے 5 بھمبر 1 ایل اے 6 بھمبر 2 ایل اے 7 بھمبر 3 ایل اے 9 کوٹلی 2 ایل اے 11 کوٹلی 4 ایل اے 12 کوٹلی 5 اور ایل اے 13 کوٹلی 6 میں کامیابی حاصل کی پاکستان پیپلز پارٹی نے ایل اے 2 میرپور 2 ایل اے 3 میرپور 3 ایل اے 8 کوٹلی 1 اور ایل اے 10 کوٹلی 3 میں کامیابی اپنے نام کی پیر کو میرپور کوٹلی اور بھمبر کے 13 حلقوں میں پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہی جس کے بعد ووٹ ڈالنے کے لیے موجود ووٹرز کو ایک گھنٹے کا اضافی وقت دیا گیا بعد ازاں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے پر نتائج جاری کیے گئے دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میرپور ڈویژن نے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کیا ہے جبکہ چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے انتخابی عمل کو شفاف اور پرامن قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے بھرپور انداز میں انتخابات میں حصہ لیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.