پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ایپسما اور پنجاب کالجز میں ایم او یو، طلبہ و اساتذہ کے لیے خصوصی فیس رعایتوں کا اعلان نجی سکولوں کے طلبہ، اساتذہ کے بچوں اور یتیم طلبہ کو خصوصی تعلیمی سہولیات، معاہدہ دو سال کے لیے مؤثر ہوگا

راولپنڈی (پی پی اے) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ایپسما اور پنجاب کالجز راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان تعلیم کے فروغ نجی تعلیمی اداروں اور کالجوں کے باہمی روابط کو مضبوط بنانے اور طلبہ کو معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے یادداشتِ باہمی مفاہمت ایم او یو پر دستخط کر دیے گئے معاہدے کے تحت ایپسما کی ایگزیکٹو باڈی کے ارکان ممبر سکولوں کے پرنسپلز اساتذہ کے بچوں یتیم طلبہ اور ایپسما کے ذریعے داخلہ لینے والے طلبہ کو پنجاب کالجز راولپنڈی اسلام آباد کی مختلف برانچوں میں داخلے پر ٹیوشن فیس میں خصوصی رعایتیں دی جائیں گی مارننگ اور آفٹرنون دونوں شفٹس کے لیے مختلف کیٹیگریز کے مطابق رعایتی پیکجز متعارف کرائے گئے ہیں جبکہ رعایت کے تسلسل کے لیے پنجاب کالجز کی پالیسی کے مطابق کم از کم 80 فیصد حاضری لازمی قرار دی گئی ہے اس موقع پر دونوں اداروں کے نمائندگان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ معاہدہ نجی سکولوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے طلبہ کی تعلیمی رہنمائی اور معیاری تعلیم تک رسائی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا معاہدے کے مطابق ایپسما کے ممبر سکول پنجاب کالجز کی ٹیموں کے ساتھ کیریئر کونسلنگ تعارفی سیشنز اور تعلیمی سیمینارز کے انعقاد میں بھی تعاون کریں گے معاہدہ ابتدائی طور پر دو سال کے لیے مؤثر ہوگا جس میں باہمی رضامندی سے توسیع بھی کی جا سکے گی یادداشتِ باہمی مفاہمت پر ایپسما کی جانب سے تحصیل صدر راولپنڈی عدنان نثار جبکہ پنجاب کالجز راولپنڈی اسلام آباد کی جانب سے ڈائریکٹر چوہدری محمد اکرم نے دستخط کیے تقریب میں ایپسما کے صدر شمالی پنجاب ابرار احمد خان صدر راولپنڈی ڈویژن ابرار احمد ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل عامر انور صدر خواتین ونگ مسز سکینہ تاج سیکرٹری فنانس راولپنڈی ڈویژن کامران سیف قریشی صدر ضلع راولپنڈی آغا شہاب مقصود تحصیل صدر عدنان نثار سیکرٹری جنرل راجہ نعمان قمر تحصیل صدر خواتین ونگ مسز اسماء شاہد امجد حسین محمد شکیل محمد کامران اور پنجاب کالج برائے طالبات کی پرنسپل مسز حرا چوہان سمیت ایپسما کے عہدیداران اور ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ابرار احمد خان ابرار احمد ایڈووکیٹ مسز سکینہ تاج اور عدنان نثار نے اس معاہدے کو نجی تعلیمی شعبے کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے ہزاروں طلبہ کو معیاری تعلیم کے بہتر مواقع میسر آئیں گے اور سکولوں اور کالجوں کے درمیان تعلیمی تعاون کا ایک مضبوط اور مؤثر نظام قائم ہوگا

Leave A Reply

Your email address will not be published.