پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ن لیگ کی برتری برقرار 12 نشستیں جیت لیں

مظفرآباد (پی پی اے) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 12 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے اپنی برتری برقرار رکھی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 4 نشستوں پر کامیاب ہوئی مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدواروں میں مصطفیٰ بشیر عباسی ایل اے 30 چوہدری محمد اسماعیل ایل اے 35 محمد احسن رضا ایل اے 36 مریم جاوید ایل اے 37 محمد عامر شاہ ایل اے 41 سید شوکت علی شاہ ایل اے 42 محمد یاسین لون ایل اے 43 اور محمد احمد رضا قادری ایل اے 44 شامل ہیں جبکہ شاہ غلام قادر، ناصر حسین ڈار ذیشان علی اور راجہ محمد صدیق اپنے اپنے حلقوں میں برتری حاصل کیے ہوئے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے میاں عبدالوحید ایل اے 26 عامر عبدالغفار ایل اے 40 اور عبدالماجد خان ایل اے 45 کامیاب ہوئے جبکہ دیگر حلقوں کے نتائج بھی موصول ہوتے رہے دو مراحل کے مجموعی غیرحتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن 23 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 9 نشستوں پر کامیاب رہی ہے حتمی نتائج الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر جاری کرے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.