پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

شہباز شریف نے آزاد کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر مبارکباد دی عوام کا اعتماد پارٹی کی پالیسیوں کی توثیق، آزاد کشمیر کی ترقی اولین ترجیح ہے وزیر اعظم

اسلام آباد (پی پی اے) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف اور کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی وہاں کے عوام کے پارٹی کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے تمام کامیاب امیدواروں کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف اور پوری ٹیم کی انتھک محنت کا ثمر ہے وزیر اعظم نے کہا کہ محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر میں انتہائی کامیاب انتخابی مہم چلائی انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آزاد کشمیر کی ترقی خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مختلف سیاسی جماعتوں کی بھرپور شرکت سے جمہوری عمل مزید مضبوط ہوگا

Leave A Reply

Your email address will not be published.