چیف جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ بار کی نئی کینٹین کا افتتاح کر دیا وکلا کے لیے بہتر سہولیات کی فراہمی پر بار ایسوسی ایشن کی کاوشیں قابلِ تحسین قرار دیں
لاہور (پی پی اے) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے پیر کو لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وکلا کے لیے قائم نئی کینٹین کا افتتاح کیا. ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار پہنچنے پر بار ایسوسی ایشن کے صدر بابر مرتضیٰ سیکرٹری قاسم اعجاز سمرا اور دیگر عہدیداروں نے چیف جسٹس کا استقبال کیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا افتتاحی تقریب میں جسٹس شاہد کریم اور جسٹس مرزا وقاص رؤف بھی موجود تھے اس موقع پر چیف جسٹس جسٹس عالیہ نیلم نے وکلا کی سہولت کے لیے بار ایسوسی ایشن کے اقدامات کو سراہتے ہوئے انہیں قابلِ تحسین قرار دیا انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس نوعیت کے اقدامات سے وکلا کو مزید بہتر سہولیات میسر آئیں گی