ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے لاہور چیلنج اسپیشل اکنامک زون کے پہلے مرحلے کی فنانسنگ مکمل، صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا
اسلام آباد (پی پی اے) سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے پاکستان میں سرمایہ کاری صنعتی ترقی اور برآمدات کے فروغ کی کوششوں کو اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے چیلنج اسپیشل اکنامک زون لاہور کے پہلے مرحلے کی فنانسنگ کے معاہدوں پر دستخط کر دیے گئے جس کے بعد منصوبہ عملی طور پر صنعتی ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہو گیا وزیراعظم آفس اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں منصوبے کے پہلے مرحلے کی فنانسنگ مکمل ہونے کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ چیلنج فیشن پرائیویٹ لمیٹڈ کے تحت قائم ہونے والا 99.45 ایکڑ پر محیط یہ اسپیشل اکنامک زون جدید برآمدی مینوفیکچرنگ ٹیکسٹائل صنعت اور صنعتی ویلیو چین کے فروغ کے لیے تیار کیا جا رہا ہے. ایس آئی ایف سی نے حکومتی اداروں سرمایہ کاروں اور مالیاتی شراکت داروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور سہولت فراہم کرتے ہوئے منصوبے کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا منصوبے سے ہزاروں نئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی صنعتی مہارت میں اضافہ اور قومی پیداواری صلاحیت کو بھی تقویت ملے گی حکام کے مطابق فنانسنگ معاہدوں کی تکمیل ملکی بینکاری شعبے اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے، جبکہ چیلنج اسپیشل اکنامک زون لاہور پاک چین اقتصادی تعاون غیر ملکی سرمایہ کاری برآمدات کے فروغ اور پاکستان کو خطے کا مسابقتی صنعتی مرکز بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا