پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

چہلمِ شہدائے کربلا ستھرا پنجاب ایجنسی کا خصوصی صفائی آپریشن مکمل چہلمِ شہدائے کربلا پر ستھرا پنجاب ایجنسی نے زیرو ویسٹ صفائی آپریشن کامیابی سے مکمل کیا

راولپنڈی (پی پی اے) ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی نے چہلمِ شہدائے کربلا کے مرکزی جلوس کے موقع پر زیرو ویسٹ ماحول کی فراہمی کے لیے خصوصی صفائی آپریشن مکمل کر لیا۔ مرکزی جلوس کے روٹس امام بارگاہوں ملحقہ گلیوں،ل سڑکوں اور اطراف کے علاقوں میں مکینیکل سوئیپنگ واشنگ چونے کا چھڑکاؤ،ل نالیوں کی ڈی سلٹنگ،ل ویسٹ کنٹینرز کی دھلائی اور جراثیم کش اسپرے کیا گیا تاکہ عزاداروں کو صاف محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی رانا ساجد صفدر نے صفائی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ چہلم کے موقع پر تمام صفائی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر کے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جلوس کے آغاز سے قبل روٹس کی مکمل صفائی مکینیکل واشنگ سوئیپنگ چونے کا چھڑکاؤ نالیوں کی صفائی اور ویسٹ کنٹینرز کی دھلائی مکمل کی گئی جبکہ جلوس کے دوران بھی صفائی عملہ مسلسل فیلڈ میں موجود رہے گا اور اختتام پر فوری کلین اپ آپریشن کے ذریعے تمام راستوں کو دوبارہ زیرو ویسٹ بنایا جائے گا انہوں نے بتایا کہ کرنل مقبول امام بارگاہ کمیٹی چوک کالج روڈ برڈ مارکیٹ راجہ بازار باڑا مارکیٹ پرانا قلعہ۔جامع مسجد روڈ قدیمی امام بارگاہ بنی چوک کرتارپورہ اور دیگر داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی صفائی انتظامات کیے گئے ہیں امام بارگاہوں گلیوں سڑکوں نالیوں نالوں اور ویسٹ کنٹینرز کی صفائی و دھلائی کے ساتھ چونے کا بھرپور استعمال بھی کیا گیا۔ رانا ساجد صفدر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ریلیف کیمپوں میں بھی ستھرا پنجاب ایجنسی کا عملہ جلوس کے آغاز سے اختتام تک موجود رہے گا جبکہ تمام افسران اور فیلڈ اسٹاف کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے تاکہ صفائی پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام اور یومِ عاشور کی طرح چہلم کے موقع پر بھی شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ صفائی عملے سے تعاون کریں، کوڑا کرکٹ کھلے عام پھینکنے سے گریز کریں اور ویسٹ بیگز میں ڈال کر قریبی کنٹینرز یا مقررہ مقامات پر رکھیں تاکہ صفائی عملہ بروقت اسے اٹھا سکے انہوں نے کہا کہ صاف ستھرا شہر ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور شہریوں کے تعاون سے ہی ستھرا پنجاب کا وژن کامیاب بنایا جا سکتا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.