پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسلام آباد ملک بھر میں یکساں آن لائن پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ سسٹم کی اصولی منظوری

اسلام آباد (پی پی اے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس بیورو کے دورے کے دوران اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عوامی سہولت کے لیے ملک بھر میں یکساں پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ سسٹم کی اصولی منظوری دے دی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اب نیشنل پولیس بیورو کے ذریعے پولیس کلیئرنس سرٹیفیکیٹ جاری کیا جائے گاجس سے سابقہ پیچیدہ طریقہ کار ختم ہو جائے گا اور پورا نظام تیز، آسان اور مکمل طور پر آن لائن ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ شہری اب گھر بیٹھے نیشنل پولیس بیورو کے پورٹل کے ذریعے آسانی سے اپنا پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کر سکیں گے ان کے مطابق اس نئے نظام سے خصوصاً بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوگا اور سرٹیفیکیٹ کے حصول کا عمل مزید سہل بن جائے گا۔ محسن نقوی نے اجلاس میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کے اجرا کے لیے بھی ملک گیر سطح پر یکساں نظام وضع کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سفر کرنے والے شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے. وفاقی وزیر داخلہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نیشنل پولیس بیورو کو جدید، مؤثر اور متحرک ادارہ بنایا جائے گا اس موقع پر ڈی جی نیشنل پولیس بیورو نے ادارے کی کارکردگی اور مختلف شعبہ جات پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ وزیر داخلہ نے بیورو کی عمارت میں جاری تزئین و آرائش کے کام کا بھی معائنہ کیااجلاس میں یومِ پولیس شہدا کے موقع پر امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس شہدا کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا محسن نقوی نے کہا کہ پولیس شہدا ہمارے سروں کے تاج ہیں ہم قیامت تک بھی ان کی قربانیوں کا حق ادا نہیں کر سکتے۔” انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہدا کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور پولیس شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی رہے گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.