پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

یومِ استحصالِ کشمیر عالمی برادری کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دلائے سرفراز مغل بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدامات جنوبی ایشیا کی تاریخ کا سیاہ باب ہیں اقوام متحدہ قراردادوں پر عمل کرائے

اسلام آباد (پی پی اے) تنظیم مغلیہ مرکز پاکستان کے چیئرمین معروف تاجر رہنما اور ٹریڈ یونین کی ممتاز شخصیت سرفراز مغل نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کہا ہے کہ 5 اگست 2019 جنوبی ایشیا کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے جب بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر کے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق سلب کیے اور ظلم و جبر کا نیا سلسلہ شروع کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں سیاسی آزادیوں پر پابندیاں غیر قانونی گرفتاریاں مواصلاتی بندشیں اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششیں کیں تاہم کشمیری عوام کے جذبۂ آزادی کو دبایا نہیں جا سکا سرفراز مغل نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دلانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کی طرح کشمیری عوام کی اخلاقی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا اور ان کی جائز جدوجہدِ آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا سرفراز مغل نے امید ظاہر کی کہ ظلم و جبر کی تاریک رات زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکتی، آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا اور کشمیری عوام کو انصاف امن اور آزادی نصیب ہوگی

Leave A Reply

Your email address will not be published.