شزا فاطمہ نے نیشنل ڈیٹا گورننس پالیسی پر مشاورت کی اجلاس جامع قومی ڈیٹا فریم ورک، محفوظ تبادلے مؤثر انتظام اور ذمہ دارانہ استعمال پر اتفاق رائے پیدا ہوا
اسلام آباد (پی پی اے) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے ڈرافٹ نیشنل ڈیٹا گورننس پالیسی کو پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ڈیٹا کے مؤثر انتظام تحفظ محفوظ تبادلے اور ذمہ دارانہ استعمال کے لیے ایک جامع قومی فریم ورک وقت کی اہم ضرورت ہے وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے مطابق وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ کی زیر صدارت اسلام آباد میں ڈرافٹ نیشنل ڈیٹا گورننس پالیسی 2026 پر اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس کا اہتمام وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن نے پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے تعاون سے کیا اجلاس میں وفاقی وزارتوں صوبائی حکومتوں سرکاری اداروں اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے سینئر نمائندوں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ حکومت ڈیٹا کی سب سے بڑی امین ہے اس لیے سرکاری ڈیٹا کے محفوظ مؤثر اور ذمہ دارانہ استعمال کے لیے مضبوط قومی پالیسی ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کو عملی مؤثر اور قومی ڈیجیٹل ترجیحات سے ہم آہنگ بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کی آراء اور تجاویز کو خصوصی اہمیت دی جائے گی پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر سہیل منیر نے کہا کہ یہ پالیسی تمام سرکاری ڈیٹا کو ایک جگہ جمع کرنے یا بلاامتیاز شیئر کرنے کی تجویز نہیں دیتی بلکہ ہر ادارہ اپنے ڈیٹا کا نگران رہے گا انہوں نے بتایا کہ وصل فریم ورک کے ذریعے مناسب درجہ بندی کے ساتھ محفوظ ڈیٹا تبادلہ اور اداروں کے درمیان باہمی رابطہ ممکن بنایا جائے گا مشاورتی اجلاس میں وفاقی و صوبائی حکومتوں اور اہم سرکاری اداروں کے نمائندوں نے ڈیٹا گورننس قانونی ہم آہنگی باہمی رابطے ڈیٹا کی درجہ بندی اور نفاذ کے طریقہ کار سے متعلق اپنی سفارشات پیش کیں پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی ان تجاویز کی روشنی میں ڈرافٹ نیشنل ڈیٹا گورننس پالیسی کو حتمی شکل دے گی جس میں مرحلہ وار نفاذ ادارہ جاتی استعداد میں اضافہ اور انتظامی طریقہ کار کو بھی شامل کیا جائے گا تاکہ مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ قومی ڈیٹا گورننس فریم ورک قائم کیا جاسکے