نئی پالیسی صرف مستقبل میں داخلہ لینے والے طلبہ پر نافذ کی جائے،ڈاکٹر وقاص اکبر این آر ای میں شرکت کی اجازت اور رجسٹریشن کا عمل بلاامتیاز مکمل کیا جائے، ڈاکٹر عدنان
اسلام آباد(پی پی اے)فارن میڈیکل گریجویٹس کے صدر ڈاکٹر وقاص اکبر نے حکومتِ پاکستان، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی)، ارلیمنٹ، عدلیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا فوری ازالہ کیا جائے،08ستمبر 2025 اور 31جولائی2026 کے نوٹیفکیشنز کا اطلاق فوری طور پر ختم کیا جائے، نئی پالیسی صرف مستقبل میں داخلہ لینے والے طلبہ پر نافذ کی جائے،متعلقہ نوٹیفیکیشنز کے اجراء سے قبل داخلہ لینے یا گریجویشن مکمل کرنے والے تمام طلبہ کو سابقہ قواعد کے مطابق پی آر ایم پی این آر ای اور رجسٹریشن کا موقع دیا جائے،متاثرہ طلبہ کو مناسب ٹرانزیکشنزمدت فراہم کی جائے تاکہ ان کی تعلیم اور مستقبل محفوظ رہ سکے،این آر ای میں شرکت کی اجازت دی جائے اور رجسٹریشن کا عمل بلاامتیاز مکمل کیا جائے، پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روح، آئینِ پاکستان اور قانونی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقل اور منصفانہ پالیسی مرتب کی جائے،انہوں نے صدرِ پاکستان، وزیراعظمِ پاکستان، وفاقی وزیرِ صحت، پارلیمنٹ، PMDC، انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ ہزاروں متاثرہ فارن میڈیکل گریجویٹس کے مستقبل کو بچانے کے لیے فوری مداخلت کریں اور اس دیرینہ مسئلے کا آئین و قانون کے مطابق مستقل اور منصفانہ حل یقینی بنائیں،فارن میڈیکل گریجویٹس کے صدر ڈاکٹر وقاص اکبر، صدر اے این پی اسلام آبادعبدالرحیم ایڈووکیٹ، ڈاکٹر عدنان اورکزئی، ڈاکٹر آصف و دیگرکا نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے ان میڈیکل جامعات سے تعلیم حاصل کی جنہیں ان کے داخلے اور گریجویشن کے وقت PMDC تسلیم کرتا تھا تاہم بعد ازاں 8 ستمبر 2025 اور پھر 31جولائی 2026 کے وٹیفکیشنز کے ذریعے نئی شرائط متعارف کروائی گئیں، جنہیں ماضی (Retrospective) سے نافذ کرکے ہزاروں طلبہ اور فارغ التحصیل ڈاکٹروں کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا گیا۔اس ناانصافی کے خلاف متاثرہ طلبہ نے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا، جہاں 2 اپریل 2026 کو معزز عدالت نے ان کے حق میں فیصلہ دیا (FMGs) کا نے اس بات پر بھی سوال اٹھایا کہ اگر انہی جامعات کے فارغ التحصیل ڈاکٹر عالمی سطح پر مختلف امتحانات اور لائسنسنگ کے عمل میں حصہ لینے کے اہل سمجھے جاتے ہیں، جن میں آسٹریلین میڈیکل کونسل(اے ایم سی) ایجوکیشن کمیشن فار فارن گریجویٹس(ای سی ایف ایم جی) میڈیکل کونسل آف کینیڈا(ایم سی سی)جنرل میڈیکل کونسل(جی ایم سی)ورلڈ ڈائریکٹری آف میڈیکل سکولز(ڈبلیو ڈی او ایم ایس)کے تقاضوں کے مطابق آگے بڑھنے کے مواقع موجود ہیں، تو پھر پاکستان میں انہیں نیشنل رجسٹریشن ایگزامینشن (این آر ای) میں بیٹھنے سے کیوں روکا جا رہا ہے؟انہوںنے مزید نشاندہی کی کہ اگر انہی جامعات کے طلبہ کے امتحانات کے ذریعے دیگر مقاصد کے لیے اپنی اہلیت ثابت کر سکتے ہیں، تو انہیں پاکستان میں این آر ای کے امتحان میں شرکت کے حق سے محروم کرنا امتیازی اور غیر منصفانہ سلوک ہے،انہوں نےصدرِ پاکستان، وزیراعظمِ پاکستان، وفاقی وزیرِ صحت، پارلیمنٹ، PMDC، انسانی حقوق کی تنظیموں، میڈیا اور تمام متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ وہ ہزاروں متاثرہ فارن میڈیکل گریجویٹس کے مستقبل کو بچانے کے لیے فوری مداخلت کریں اور اس دیرینہ مسئلے کا آئین و قانون کے مطابق مستقل اور منصفانہ حل یقینی بنائیں۔انصاف میں تاخیر، انصاف سے محرومی کے مترادف ہے۔