سی پیک کے تحت پاکستان کو جدید زرعی مشینری کے 258 یونٹس موصول چین کے تعاون سے زرعی جدیدکاری، مشینری صوبوں میں تقسیم، ایک ہزار گریجویٹس کی تربیت جاری
اسلام آباد (پی پی اے) چین۔پاکستان اقتصادی راہداری سی پیک کے تحت زرعی تعاون پروگرام میں پاکستان کو جدید زرعی مشینری اور آبپاشی کے آلات کے 258 یونٹس موصول ہوگئے ہیں، جن کا مقصد ملک کے زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ مشینری پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل پارک کے ایگریکلچرل انجینئرنگ انسٹی ٹیوٹ نے نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر نارک۔میں وصول اور اسمبل کی جس کے بعد اسے پنجاب سندھ خیبرپختونخوا بلوچستان اور پارک میں تقسیم کر دیا گیا تاکہ جدید زرعی ٹیکنالوجی کے عملی مظاہرے اور فروغ کو یقینی بنایا جا سکے پیکیج میں 40 ٹریکٹر 20 روٹری ٹلرز 30 روٹری ٹلج فرٹیلائزر ڈرلز 40 رائس ویٹ کمبائن ہارویسٹرز آٹھ کارن ہارویسٹرز 40 انٹر ٹلج ویڈرز 40 ٹرمرز 20 ہوز ریل آبپاشی نظام اور 20 شمسی توانائی سے چلنے والے واٹر پمپنگ سسٹمز شامل ہیں دستاویزات کے مطابق یہ منصوبہ وزیراعظم کے زرعی جدیدکاری پروگرام کا حصہ ہے جس کے تحت زراعت کو ٹیکنالوجی پر مبنی، موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ اور برآمدات پر مبنی شعبے میں تبدیل کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ اس اقدام کو قومی زرعی بائیوٹیکنالوجی پالیسی 2026 اور قومی سیڈ پالیسی 2026 کی بھی حمایت حاصل ہے. منصوبے کے تحت پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اور چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے اشتراک سے نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر اسلام آباد میں پانچ سینٹرز آف ایکسی لینس قائم کیے جائیں گے جہاں جینوم تحقیق کلائمیٹ سمارٹ زراعت مصنوعی ذہانت جدید زرعی ٹیکنالوجی، فوڈ پراسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن پر تحقیق ہوگی حکومت قومی زرعی میکانائزیشن پالیسی مقامی زرعی مشینری کی تیاری معیار بندی سرٹیفکیشن کسٹم ہائرنگ سینٹرز اور زرعی انجینئرز کی جدید تربیت پر بھی کام کر رہی ہے وزیراعظم کے ایک ہزار پاکستانی زرعی گریجویٹس کو چین میں تربیت دینے کے پروگرام کے تحت اب تک 885 گریجویٹس تربیت مکمل کر چکے ہیں جبکہ باقی 115 بھی جلد تربیت کے لیے چین روانہ ہوں گے تربیت یافتہ گریجویٹس جدید زرعی ٹیکنالوجی اور تحقیق کسانوں اور زرعی اداروں تک منتقل کریں گے جس سے زرعی پیداوار، پانی کے مؤثر استعمال اور عالمی منڈی میں پاکستان کی مسابقت بڑھنے کی توقع ہے۔