پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

سعودی عرب ترکیہ پاکستان نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے سہ فریقی سربراہی اجلاس میں اجتماعی دفاع سلامتی عسکری تعاون اور خطے کے استحکام پر اتفاق

مکہ مکرمہ (محمد اکرم اسد) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان اور پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ کے روز مکہ مکرمہ کا دورہ کیا ولی عہد و وزیراعظم سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان نے قصر الصفا میں دونوں رہنماؤں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مکہ المکرمہ مشترکہ دفاعی سربراہی اجلاس منعقد ہوا جس میں تینوں ممالک کے درمیان تاریخی برادرانہ اور اسلامی تعلقات کا اعادہ کیا گیا اجلاس کے اختتام پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ترک صدر رجب طیب اردوغان اور وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے معاہدے کے تحت طے پایا کہ تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر مسلح جارحیت کو تینوں پر حملہ تصور کیا جائے گا اور اجتماعی دفاع کو یقینی بنایا جائے گا معاہدے کا مقصد خطے میں امن استحکام اور اجتماعی روک تھام کو مضبوط بنانا ہے بیان میں کہا گیا کہ یہ معاہدہ تینوں ممالک کے دیرینہ دفاعی تعاون اور مشترکہ اسٹریٹجک مفادات کی عکاسی کرتا ہے اور ایک محفوظ و خوشحال مستقبل کے لیے اہم سنگ میل ہے اجلاس میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.