پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق، کالا باغ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

لاہور (پی پی اے) صوبہ پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب جہلم راوی اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں بھی پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے ترجمان کے مطابق کالا باغ کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 86 ہزار جبکہ اخراج 2 لاکھ 78 ہزار کیوسک ہے پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا ڈیم 100 فیصد منگلا ڈیم 65 فیصد تھین ڈیم 50 فیصد پونگ ڈیم 47 فیصد جبکہ بھاکڑا ڈیم 43 فیصد بھر چکا ہے ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد سیف انور جپہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موسم اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں انہوں نے دریاؤں نہروں اور ندی نالوں کے اطراف سیر و تفریح سے گریز کرنے اور بچوں کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ بچوں کو دریاؤں نہروں اور ندی نالوں میں ہرگز نہانے کی اجازت نہ دیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.