غزہ میں اسرائیلی حملے اقوام متحدہ کا شہریوں کے تحفظ پر زور
غزہ (پی پی اے) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے جاری حملوں کے باعث فلسطینی شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں اور انہیں مزید انسانی امداد کی ضرورت پیش آرہی ہے بی بی سی کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور او سی ایچ اے نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ جمعہ سے جاری اسرائیلی فائرنگ گولہ باری اور بحری حملوں کے نتیجے میں غزہ میں متعدد فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں رپورٹ میں زور دیا گیا ہے کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کے تحت غزہ میں شہریوں اور شہری تنصیبات کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جانا چاہیے او سی ایچ اے کے مطابق غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک اس کے ماہرین ایک ہزار سے زائد گولہ بارود اور دیگر جنگی مواد کی نشاندہی کر چکے ہیں جو شہریوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں اقوام متحدہ نے غزہ میں ضروری سامان اور خصوصی آلات کی رسائی یقینی بنانے پر بھی زور دیا ہے تاکہ اہم انسانی خدمات کو مزید وسعت دی جا سکے اور متاثرہ شہریوں کو ضروری امداد فراہم کی جا سکے