ایمریٹس نے مسافروں کے لیے 4 نئی سفری سہولیات متعارف کرا دیں
اسلام آباد (پی پی اے) ایمریٹس نے مسافروں کے سفر کو مزید آسان اور پُرسکون بنانے کے لیے 4 نئی سفری سہولیات متعارف کرا دی ہیں جن میں دبئی جانے والی پروازوں کی تاریخ میں لامحدود مفت تبدیلی کم فیس پر ریفنڈ پورے نیٹ ورک پر ایک مرتبہ مفت تاریخ تبدیلی اور ایمریٹس اسکائی وارڈز کے اراکین کے لیے اضافی سہولیات و بچت شامل ہیں ایمریٹس کے مطابق 10 اگست 2026 سے دبئی جانے والے مسافر اپنے سفر کی تاریخ میں جتنی بار چاہیں بغیر کسی اضافی فیس کے تبدیلی کر سکیں گے یہ سہولت مختلف اقسام کے کرایوں پر دستیاب ہوگی اکانومی کلاس میں سیور سے فلیکس جبکہ بزنس کلاس میں اسپیشل، سیور اور فلیکس کرایوں پر سفر کرنے والے مسافر تاریخِ سفر میں لامحدود مرتبہ مفت تبدیلی کر سکیں گے اکانومی فلیکس پلس پریمیم اکانومی بزنس فلیکس پلس اور فرسٹ کلاس کی بکنگ بدستور مکمل سہولیات کے ساتھ جاری رہے گی دبئی جانے والی پروازوں کے لیے ریفنڈ فیس میں بھی کمی کی گئی ہے اکانومی کلاس کے سیور کرایوں پر ریفنڈ فیس 50 امریکی ڈالر جبکہ فلیکس کرایوں پر 25 امریکی ڈالر ہوگی بزنس کلاس میں اسپیشل اور سیور کرایوں کے لیے ریفنڈ فیس 50 امریکی ڈالر جبکہ فلیکس کرایوں کے لیے 25 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے ایمریٹس نے کہا ہے کہ دبئی کے سفر میں تاریخ کی لامحدود مفت تبدیلی اور کم ریفنڈ فیس سے مسافروں کو سفری منصوبوں میں تبدیلی یا بکنگ منسوخ کرنے کی صورت میں کم مالی نقصان کے ساتھ فیصلہ کرنے کی مزید آزادی حاصل ہوگی اسی طرح پورے ایمریٹس نیٹ ورک پر سفر کرنے والے مسافروں کو 2 اپریل 2026 سے بک کیے گئے ٹکٹوں پر سفر کی تاریخ میں ایک مرتبہ مفت تبدیلی کی سہولت حاصل ہوگی جس میں دبئی کے ذریعے کنیکٹنگ پروازیں بھی شامل ہیں مسافر اپنے سفری منصوبوں کو حتمی شکل دینے کے لیے بغیر کسی اضافی فیس کے 24 گھنٹے تک کرایہ برقرار رکھ سکیں گے ایمریٹس کے مطابق پروازوں میں خلل پیدا ہونے کی صورت میں متاثرہ مسافروں کے لیے رہائش کا براہِ راست انتظام کیا جائے گا اگر دیگر ایئرلائنز کے ذریعے آگے کا سفر متاثر ہو یا ایمریٹس کی پروازیں دستیاب نہ ہوں تو مسافروں کو بغیر کسی اضافی لاگت کے ان کی منزل تک پہنچانے کے لیے دوبارہ بک کیا جائے گا جس میں فضائی حدود میں رکاوٹ کے باعث پروازوں کی منسوخی بھی شامل ہے ایمریٹس اسکائی وارڈز کے اراکین کو بھی اضافی فوائد حاصل ہوں گے جن میں سفری سہولیات میں اضافہ اگلے درجے کی رکنیت حاصل کرنے کے زیادہ مواقع اور جمع شدہ میلز کے استعمال پر اضافی بچت شامل ہے 31 اگست 2026 تک سلور، گولڈ اور پلاٹینم درجے کے لیے درکار ٹیر مائلز میں 20 فیصد کمی کی گئی ہے جبکہ ایمریٹس اور فلائی دبئی کی پروازوں پر 20 فیصد اضافی ٹیر مائلز بھی حاصل کیے جا سکیں گے ایمریٹس اسکائی وارڈز کے اراکین کیش پلس مائلز کے ذریعے بھی بچت کر سکیں گے جس کے تحت ایمریٹس یا فلائی دبئی کی پروازوں اضافی سامان لاؤنج تک رسائی اور نشست کے انتخاب کے لیے میلز استعمال کرنے پر 2 ہزار میلز کے عوض 30 امریکی ڈالر کی خصوصی شرح دستیاب ہوگی ایمریٹس کے مطابق مزید معلومات کمپنی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں کرایے میں فرق لاگو ہو سکتا ہے جبکہ پرواز پر سوار نہ ہونے کی صورت میں عائد ہونے والی فیس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی