پاکستانی ای اسپورٹس ٹیم ’’4 تھرائیوز‘‘ عالمی کپ کے فائنل میں پہنچ گئی
پیرس (پی پی اے) فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے پیرس میں جاری عالمی ای اسپورٹس کپ کے تحت پب جی موبائل ورلڈ کپ 2026 کے گرینڈ فائنلز میں شرکت کرنے والی پاکستان کی معروف پیشہ ورانہ آن لائن کھیلوں کی ٹیم 4 تھرائیوز کے ارکان سے ملاقات کی سفارتخانے سے منگل کو جاری بیان کے مطابق ٹیم کے ارکان نے سفیر ممتاز زہرا بلوچ کو کھیل کے حوالے سے بریفنگ دی اور کوالیفائنگ مرحلے میں اپنی شاندار کارکردگی پہلی پوزیشن کے حصول اور فائنل مرحلے تک رسائی کے لیے کی جانے والی محنت سے آگاہ کیا ٹیم کے ارکان اپنی کارکردگی پر پُرجوش اور پُراعتماد دکھائی دیے جس کے باعث 4 تھرائیوز نے دنیا کی بہترین پب جی موبائل ٹیموں میں اپنی جگہ مضبوط کر لی ہے سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے ٹیم کے ارکان کی شاندار کارکردگی اور پُرجوش شرکت کو سراہتے ہوئے فائنل مرحلے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے حالیہ عرصے میں 4 تھرائیوز کی کامیابیوں کو فخر کے ساتھ دیکھا ہے اور امید ہے کہ ٹیم پیرس میں بھی یہ باوقار ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگی بیان کے مطابق یہ پہلی مرتبہ ہے کہ عالمی ای اسپورٹس کپ پیرس میں منعقد ہو رہا ہے ایونٹ ایک حقیقی عالمی مظہر بن چکا ہے، جس میں دنیا کے 100 ممالک سے 200 کلبوں کے 2 ہزار سے زائد کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں