پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

نوجوان پاکستان کا قیمتی انسانی سرمایہ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پی پی اے) وفاقی وزیر برائے قانون انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی انسانی سرمایہ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں ان کی توانائی صلاحیت اور تخلیقی سوچ ملکی ترقی کا اہم ذریعہ ہے عالمی یوم نوجوانان کے موقع پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے انہیں معیاری تعلیم ہنر روزگار اور آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کرنا ہوں گے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے حقوق اور مستقبل کا تحفظ ریاست کی اہم ذمہ داری ہے جبکہ قومی ترقی میں نوجوانوں کو فعال کردار دینا وقت کی ضرورت ہے تعلیم اور ہنرمندی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی بنیادی بنیادیں ہیں اور ان کے لیے باعزت روزگار و معاشی مواقع پیدا کرنا بھی ضروری ہے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نوجوان خواتین کو مساوی مواقع اور فیصلہ سازی میں مؤثر کردار دینا ہوگا نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت سمت دینا قومی ترقی کے لیے ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون نوجوانوں سمیت ہر شہری کے مساوی حقوق کی ضمانت دیتے ہیں نوجوانوں کو اظہار رائے تعلیم اور ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنا ہوں گے جبکہ ان میں برداشت رواداری اور ذمہ داری کی اقدار کو فروغ دینا بھی ضروری ہے وفاقی وزیر نے کہا کہ نوجوان پاکستان کے سماجی معاشی اور قومی مستقبل کے اہم شراکت دار ہیں اور ان کی شمولیت کے بغیر پائیدار قومی ترقی ممکن نہیں نوجوان اپنی صلاحیتیں ملک و قوم کی خدمت کے لیے بروئے کار لائیں اور دیانت داری قانون پسندی اور قومی ذمہ داری کو اپنائیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل باصلاحیت تعلیم یافتہ اور بااختیار نوجوانوں سے وابستہ ہے نوجوانوں کو بااختیار بنا کر مضبوط جامع اور خوشحال پاکستان تعمیر کیا جاسکتا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.