تخت بھائی بی ایچ یو پیر سدی میں مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح، 50 پودے لگائے گئے
تخت بھائی (پی پی اے) بی ایچ یو پیر سدی میں مون سون پلانٹیشن ڈرائیو کے سلسلے میں شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا گیا تقریب میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر منیزہ خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سردار بہرام خان چیئرمین وی سی پیر سدی انچارج چوکی جلالہ سب انسپکٹر عامر خان انچارج ڈاکٹر بی ایچ یو پیر سدی سینئر صحافی عزت محمد خپلواک۔افتخار عثمانی خیل اور دیگر شخصیات نے شرکت کی افتتاحی تقریب کے دوران شرکاء نے بی ایچ یو پیر سدی کے احاطے میں امرود، شیشم سمیت مختلف اقسام کے 50 میوہ دار اور سایہ دار پودے لگائے اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر منیزہ خان نے کہا کہ درخت ماحول کو خوبصورت اور سرسبز بنانے کے ساتھ صاف ہوا کی فراہمی درجہ حرارت میں کمی بارش کے نظام میں بہتری اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے زیادہ سے زیادہ شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے. انہوں نے عوام پر زور دیا کہ شجرکاری کو صرف سرکاری مہم تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ ہر شہری اپنے گھر محلے اسکول اور سرکاری و نجی اداروں میں پودے لگانے کے ساتھ ان کی مناسب دیکھ بھال بھی یقینی بنائے انہوں نے کہا کہ آج لگایا جانے والا ایک پودا آنے والی نسلوں کے لیے صاف۔صحت مند اور محفوظ ماحول کی بنیاد بن سکتا ہے شرکاء نے عوام سے اپیل کی کہ شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور ان کی حفاظت و نگہداشت کو یقینی بنائیں تاکہ علاقے کو سرسبز و شاداب بنانے کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کو کم کیا جا سکے تقریب کے اختتام پر شرکاء نے شجرکاری کے فروغ اور پودوں کی نگہداشت کے لیے اجتماعی سطح پر کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کی