پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے شہریار میمن کو اعزاز

اسلام آباد (پی پی اے) وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے نوجوان کاروباری شخصیت اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن برائے اوورسیز افیئرز اینڈ ٹریڈ لنکیج شہریار میمن کو سیلف میڈ انٹرپرینیور کے اعزاز سے نوازا اس موقع پر شہریار میمن نے وزیراعظم کی جانب سے ملنے والے اعزاز پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعتراف ان کی محنت مستقل مزاجی وژن اور کاروباری جدوجہد کا اعتراف ہے انہوں نے کہا کہ وہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے نوجوان کاروباری افراد کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے اور پاکستان کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں شہریار میمن نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوان نسل کو آگے بڑھنے اور اپنے کاروبار شروع کرنے کے لیے پلیٹ فارم اور مواقع فراہم کر رہا ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ نوجوان کاروباری افراد کو عالمی منڈیوں سے جوڑنے اور اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نوجوان طبقہ ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہے اور اسے مناسب مواقع رہنمائی اور سہولیات فراہم کرکے ملکی معیشت کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.