پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسپارکو پلازہ گلبرگ گرینز سب جیل قرار، ایف آئی اے کے گرفتار ملزمان رکھے جائیں گے

اسلام آباد (پی پی اے)اسلام آباد میں اسپارکو پلازہ گلبرگ گرینز کو سب جیل قرار دے دیا گیا چیف کمشنر اسلام آباد نے اسپارکو پلازہ کو سب جیل بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ایف آئی اے کے گرفتار ملزمان کو سب جیل میں رکھا جائے گا جبکہ سب جیل اور اس کے قیدیوں کی سیکیورٹی کی ذمہ داری ڈی جی ایف آئی اے کے سپرد ہوگی سب جیل کے تمام ریکارڈ کی دیکھ بھال بی پی ایس 17 کا افسر کرے گا اسپارکو پلازہ کو سب جیل قرار دینے کا حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا

Leave A Reply

Your email address will not be published.