پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

صدرِ مملکت نے متعدد سمریوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پی پی اے): صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی جانب سے بھجوائی گئی متعدد سمریوں کی منظوری دے دی ہے۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے 1,172 اہلکاروں کو فوجی اعزازات دینے کی منظوری دی ہے، جبکہ مختلف سول شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو بھی قومی اعزازات دینے کی منظوری دی گئی ہے۔صدرِ مملکت نے 17 اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے اور سینیٹ کا اجلاس شام 4 بجے طلب کرنے کی منظوری بھی دے دی۔ صدر آصف علی زرداری نے یومِ آزادی اور عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اہل قیدیوں کی سزاؤں میں 100 روز کی خصوصی معافی کی بھی منظوری دی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.