پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اوکاڑہ میں جشنِ آزادی کی پروقار تقریب، کیک کاٹا گیا

اوکاڑہ (پی پی اے): 14 اگست یومِ آزادی کے موقع پر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) اوکاڑہ کے زیرِ اہتمام چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن آفس اوکاڑہ میں جشنِ آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان کی آزادی کی خوشی میں جشنِ آزادی کا کیک کاٹا گیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر نے اپنے ہاتھوں سے جشنِ آزادی کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اوکاڑہ محمد یوسف کاہلوں، ضلعی صدر ایپکا اوکاڑہ چوہدری سمیع الحسن، لیگل ایڈوائزر ایپکا اوکاڑہ چوہدری سعد انور سنگوکا سمیت دیگر افسران و عہدیداران بھی موجود تھے۔تقریب میں مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد کا ثمر ہے۔ ہمیں وطنِ عزیز کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور سالمیت کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے اور اس کی قدر و حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی، جبکہ شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.