پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، برفانی تودے سے جاں بحق کوہ پیما پر اظہارِ تعزیت چینی سفیر نے فوری پاکستانی معاونت کو سراہا، پاک چین تعلقات آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد ( پی پی اے) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ نے جمعہ کو وزارت خارجہ میں ملاقات کی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے گلگت بلتستان میں براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے واقعے کے نتیجے میں چینی کوہ پیما کی المناک موت پر تعزیت کا اظہار کیا اور میت کی وطن واپسی کے لیے مکمل سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ نے واقعے کے بعد پاکستان کی جانب سے فوری معاونت اور تعاون کو سراہا ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی سفیر نے یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان کے عوام اور قیادت کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور آزمودہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.