پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کے اعدادوشمار جاری کردیئے

اسلام آباد ( پی پی اے) واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔ ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 72 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 71 ہزار 600 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد و اخراج 30 ہزار 500 کیوسک، خیرآباد پل پر آمد و اخراج 2 لاکھ 75 ہزار 600 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر آمد 31 ہزار اور اخراج 7 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 87 ہزار 400 اور اخراج 67 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ بیراجوں میں جناح پر پانی کی آمد 3 لاکھ 70 ہزار 300 اور اخراج 3 لاکھ 62 ہزار 400 کیوسک، چشمہ پر آمد 3 لاکھ 20 ہزار 100 اور اخراج 3 لاکھ 11 ہزار 300 کیوسک، تونسہ پر آمد 2 لاکھ 38 ہزار اور اخراج 2 لاکھ 24 ہزار 100 کیوسک، گدو پر آمد 2 لاکھ 9 ہزار 200 اور اخراج ایک لاکھ 74 ہزار 900 کیوسک، سکھر پر آمد ایک لاکھ 99 ہزار 100 اور اخراج ایک لاکھ 45 ہزار 100 کیوسک، کوٹری پر آمد ایک لاکھ 53 ہزار 600 اور اخراج ایک لاکھ 11 ہزار 400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ تریموں بیراج میں پانی کی آمد 49 ہزار 100 اور اخراج 36 ہزار 600 کیوسک جبکہ پنجند بیراج میں آمد 45 ہزار 600 اور اخراج 31 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ آبی ذخائر کے مطابق تربیلا میں پانی کی موجودہ سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال ذخیرہ 5.580 ملین ایکڑ فٹ، منگلا میں موجودہ سطح 1210.45 فٹ اور قابلِ استعمال ذخیرہ 4.917 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ میں موجودہ سطح 648.50 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.285 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.