محسن نقوی کا بلوچستان میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد ( پی پی اے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن ’’ردالفتنہ 3‘‘ کے تحت بلوچستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے فتنۃ لہندوستان کے 9 سے زائد دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے، جنہوں نے ملکی بقا اور سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔ محسن نقوی نے کہا کہ کیورٹی فورسز کی پے در پے کامیابیاں قومی سلامتی کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں اور پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنے جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ فتنۃ الہندوستان اور فتنۃ الخوارج کے خلاف بلا تفریق اور پوری ریاستی قوت سے آپریشنز جاری ہیں اور ملک میں مکمل امن کے قیام تک یہ کارروائیاں بدستور جاری رہیں گی۔