جان عالم میلاد کمیٹی جی سکس اسلام آباد کا اجلاس، 12 ربیع الاول کی تیاریوں کا جائزہ
اسلام آباد (پی پی اے) جان عالم میلاد کمیٹی جی سکس اسلام آباد کا اہم اجلاس صدر کمیٹی ضیغم عباس وڑایچ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں 12 ربیع الاول کے موقع پر شایان شان اور جوش و ولولے کے ساتھ تقریبات منانے کے عزم کا اظہار کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی جلوس عید میلاد النبی ﷺ اسلام آباد کے بھرپور استقبال کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے مرکزی جلوس محبوب الزکراین حضرت خواجہ ابو الجمال علامہ پیر محمد بدر عالم جان سجادہ نشین مرشد آباد شریف پشاور کی زیر صدارت منعقد ہوتا ہے. اس موقع پر چیئرمین 12 رکنی میلاد کمیٹی اسلام آباد پیر سید محمد علی واسطی جنرل سیکرٹری پیر عبید احمد عبید نقشبندی چوہدری محمد یاسین علامہ سید جہانگیر شاہ سعیدی مولانا ڈاکٹر عبدالقادر سکندری سمیت دیگر شرکاء نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی جلوس کے استقبال کے لیے سیکٹر جی سکس ون ٹو میں خصوصی استقبالیہ کیمپ قائم کیا جائے گا اور دودھ کی سبیل بھی لگائی جائے گی تاکہ جلوس میں شریک عاشقان رسول ﷺ کی بہترین خدمت کی جا سکے اجلاس میں علاقہ معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور 12 ربیع الاول کی تقریبات کو بھرپور انداز میں منعقد کرنے کے لیے انتظامات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی