پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی ریکارڈ طلب کرلیا

اسلام آباد (پی پی اے) سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی کا تمام میڈیکل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے انہیں شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور علاج سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی عدالت نے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے اور بانی پی ٹی آئی کو سخت سیکیورٹی میں اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال کے باہر امن و امان کی صورتحال متاثر نہیں ہونی چاہیے شفا انٹرنیشنل اسپتال ڈاکٹرز کا بورڈ تشکیل دے گا جس میں بانی پی ٹی آئی کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج بھی موجود ہوں گے، جبکہ اسپتال کے اخراجات خاندان برداشت کرے گا عدالت نے ہفتے میں ایک دن اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے پی ٹی آئی کو علاج کے معاملے پر سیاست کرنے سے روک دیا اور کہا کہ میڈیکل رپورٹ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے خلاف ورزی کی صورت میں دی جانے والی سہولیات واپس لے لی جائیں گی۔ دوران سماعت جسٹس شاہد وحید نے بانی پی ٹی آئی کا مکمل میڈیکل ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ عدالت کو صرف میڈیکل رپورٹ کی سمری نہیں بلکہ مکمل ریکارڈ چاہیے۔ عدالت نے بہنوں سے ملاقاتوں، بچوں سے بات کروانے اور گزشتہ تین سال کے ملاقاتوں کے ریکارڈ کی تفصیلات بھی طلب کر لیں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے بتایا کہ تین سال کے دوران بانی پی ٹی آئی سے ان کی بہنوں کی 48 ملاقاتیں ہوئیں، جبکہ اہلیہ سے 84 ملاقاتیں کرائی گئیں عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کر دی

Leave A Reply

Your email address will not be published.