پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

صدر مملکت کا بلوچستان میں امن، ترقی اور عوامی فلاح کیلئے وفاقی و صوبائی روابط مؤثر بنانے پر زور

اسلام آباد ( پی پی اے) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن ترقی اور عوامی فلاح کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے مؤثر روابط ضروری ہیں ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کے دوران کہا کہ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ خصوصی توجہ اور وسائل کا حقدار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کی بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششیں ہر قیمت پر ناکام بنائی جائیں گی اور وہ دن دور نہیں جب صوبے سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہو جائے گا۔ صدر مملکت کو بلوچستان کی مجموعی صورتحال اور جاری ترقیاتی اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور اور بلوچستان کے سابق وزیر میر علی حسن زہری بھی موجود تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.