نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمدشہی سے سردار محمد عظیم جان محمدشہی کی ملاقات
کوئٹہ(پی پی اے) نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد حمدشہی سے محمدشہی قبائل کے سربراہ سردار محمد عظیم جان محمدشہی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر سردارزادہ میر سید خان محمدشہی اور ردارزادہ میر طاہر جان محمدشہی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال، قبائلی امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر فصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے بلوچستان کے موجودہ حالات، عوامی و قبائلی سائل اور دیگر اہم امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر باہمی روابط، مشاورت اور تعاون کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی جبکہ بلوچستان کے عوام اور قبائلی مسائل کے حل کے لیے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال جاری رہا۔