پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کے 434 رنز، سری لنکا کے 114 پر 3 کھلاڑی آؤٹ

راولپنڈی (پی پی اے) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے پاکستان کے پہلی اننگز کے 434 رنز کے جواب میں 114 رنز پر تین وکٹیں گنوا دیں پاکستان نے پہلی اننگز میں پانچ بلے بازوں کی نصف سنچریوں کی بدولت مضبوط مجموعہ حاصل کیا جبکہ ڈیبیو کرنے والے عرفات منہاس نے آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی عرفات منہاس نے 72 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے نو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ انہوں نے سعود شکیل کے ساتھ 44 رنز اور رضا اللہ کے ساتھ 41 رنز کی اہم شراکتیں قائم کرکے پاکستان کے مجموعے کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے عرفات منہاس نے کہا کہ ڈیبیو میچ میں نصف سنچری اسکور کرنے پر وہ بہت خوش ہیں۔ ان کے مطابق کنڈیشنز مشکل تھیں اور ریڈ بال کرکٹ ایک مختلف فارمیٹ ہے تاہم انہوں نے کوشش کی کہ اپنی صلاحیتوں کا بہترین استعمال کرتے ہوئے مثبت کرکٹ کھیلیں عرفات منہاس نے کہا کہ اس وقت پاکستان اچھی پوزیشن میں ہے اور جیسے جیسے میچ آگے بڑھے گا، ٹیم اپنی گرفت مزید مضبوط کرے گی انہوں نے بتایا کہ سعود شکیل کے ساتھ کریز پر وقت گزارنے اور شراکت قائم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تیسرے روز کے کھیل کے حوالے سے عرفات منہاس نے کہا کہ پاکستان کی کوشش ہوگی کہ جلد وکٹیں حاصل کرکے سری لنکا کو کم سے کم اسکور پر محدود رکھا جائے انہوں نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں 20 وکٹیں حاصل کرنا انتہائی اہم ہے اور پاکستان کا ہدف بھی یہی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.