پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

جامعہ ہری پور کے وائس چانسلر سے ادیب اور دانشور جاوید اقبال افگار کی ملاقات

ہری پور(پی پی اے )جامعہ ہری پور کے وائس چانسلرڈاکٹر سجاد رشید احمد سے سنٹرل لائبریری کے سربراہ کاشف خان اور معروف شاعر، ادیب و دانشور جاوید اقبال افگار کی ملاقات کاشف خان نے سنٹرل لائبریری کی جاری علمی ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں مختلف منصوبوں اور لائبریری میں قائم تاریخی و ادبی گوشوں کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا وائس چانسلر نے جاوید اقبال افگار کی جامعہ کے لیے ادبی خدمات اور مختلف تقریبات میں ان کی مسلسل شرکت و تعاون کو سراہا جاوید اقبال افگار نے اس موقع پر اپنی 2026 میں شائع ہونے والی کتب کا مجموعہ پیش کیا انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ گزشتہ ادوار کی طرح آئندہ بھی جامعہ ہری پور اور سنٹرل لائبریری کی تمام ادبی و ثقافتی سرگرمیوں میں شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور جامعہ کی علمی و ادبی ترقی کے لیے اپنی خدمات میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ملاقات میں شعبہ تاریخ و سیاسیات کے سربراہ عمر خان بھی موجود تھے انہوں نے لائبریری میں قائم تاریخی گوشوں، بالخصوص تاریخی شخصیات اور ورثے سے متعلق مواد کی فراہمی اور تحقیق کے حوالے سے اپنی خدمات پیش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ تاریخی موضوعات پر مزید تحقیق، نئے تاریخی گوشوں کے قیام اور موجودہ گوشوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.