پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ڈاکٹر محمد حمود لکھوی بیس بال کانگریس میں شرکت کیلئے تائیوان روانہ

اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد حمود لکھوی بیس بال فیڈریشن آف ایشیا کی کانگریس اور اہم اجلاس میں شرکت کیلئے تائیوان روانہ ہوگئے ڈاکٹر محمد حمود لکھوی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ بیس بال فیڈریشن آف ایشیا کے انتخابات میں بھی حصہ لیں گے۔ دورے کے دوران وہ 2027ء میں منعقد ہونے والے ایشیائی بیس بال ٹورنامنٹس میں پاکستان کی قومی بیس بال ٹیم کی شرکت یقینی بنانے کے حوالے سے ایشیائی فیڈریشن کے عہدیداران سے مشاورت کریں گے اس موقع پر پاکستان میں بیس بال کے فروغ، بین الاقوامی مقابلوں میں قومی ٹیم کی شرکت اور ایشیائی سطح پر کھیل کے مزید مواقع پیدا کرنے سے متعلق امور بھی زیر بحث آنے کی توقع ہے پاکستان فیڈریشن بیس بال نے اس دورے کو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی اور ایشیائی بیس بال سرگرمیوں میں مؤثر شرکت کے حوالے سے اہم قرار دیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.