پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

جہلم میں مریم نواز اسپورٹس جمنازیم کا افتتاح، نوجوانوں کیلئے جدید سہولیات

مریم نواز شریف نے جہلم میں جدید اسپورٹس جمنازیم کا افتتاح کیا کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو بہتر مواقع فراہم کرنے کا عزم

جہلم (پی پی اے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ضلع جہلم میں نئے تعمیر و بحالی شدہ مریم نواز اسپورٹس جمنازیم کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر برائے کھیل و امور نوجوانان ملک فیصل ایوب کھوکھر، وزیر مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی اور مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی بھی موجود تھےجدید سہولیات سے آراستہ یہ جمنازیم نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کرنے، صحت مند سرگرمیوں کے فروغ اور ضلع جہلم میں کھیلوں کے میدان کو مزید وسعت دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے اس منصوبے سے پنجاب میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو معیاری کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کے حکومتی عزم کو تقویت ملے گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.