پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

سری لنکا کی شاندار بیٹنگ، پاکستان کے خلاف 402 رنز چار کھلاڑی آؤٹ

دھننجایا ڈی سلوا کی ناقابل شکست 167 اور کوسل مینڈس کی 117 رنز کی اننگز، 249 رنز کی شراکت

راولپنڈی (پی پی اے) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز سری لنکا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیل کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 402 رنز بنا لیے مہمان ٹیم پاکستان کے پہلی اننگز کے اسکور 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ ڈیکلیئرڈ سے صرف 32 رنز پیچھے ہے جبکہ اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں سری لنکا کی جانب سے دھننجایا ڈی سلوا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 167 رنز بنائے، انہوں نے اپنی 14ویں ٹیسٹ سنچری مکمل کی جبکہ کوسل مینڈس 117 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں کمیندو مینڈس نے 58 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور صائم ایوب نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں.تیسرے روز سری لنکا نے صرف ایک وکٹ گنوائی اور دن بھر میں 288 رنز کا اضافہ کیا دھننجایا ڈی سلوا اور کوسل مینڈس نے پانچویں وکٹ کے لیے ناقابل شکست 249 رنز کی شراکت قائم کرکے اپنی ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا پاکستان نے پہلی اننگز میں 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈیکلیئر کی تھی، سعود شکیل 93 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنینڈو اور مدوشانکا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں.چوتھے روز سری لنکا پاکستان کے پہلی اننگز کے اسکور کو عبور کرنے اور برتری حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہوگا جبکہ پاکستان کو میچ میں واپسی کے لیے جلد وکٹیں حاصل کرنا ہوں گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.