عثمانی، حمزہ اور احتشام جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
اسلام آباد (پی پی اے) جے-30 پی پی ایل پاکستان ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد 2026 میں پاکستان کے محمد حسن عثمانی، حمزہ رومان اور احتشام ہمایوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنگلز کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ تینوں کھلاڑیوں نے اپنے اپنے راؤنڈ رابن گروپس میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے آخری آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ بنائی جبکہ گرلز ڈبلز میں پاکستان کی حاجرہ سہیل نے چین کی ڈائیکسی ہو کے ساتھ جوڑی بنا کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی چیمپئن شپ پاکستان ٹینس فیڈریشن پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں 17 ممالک کے 62 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ان میں 39 بوائز اور 23 گرلز شامل ہیں شریک ممالک میں روس ہانگ کانگ چین تھائی لینڈ قازقستان بنگلہ دیش سنگاپور سری لنکا سربیا آسٹریلیا اسپین کینیڈا بیلاروس سویڈن جرمنی جاپان اور پاکستان شامل ہیں یہ چیمپئن شپ دنیا بھر سے نوجوان باصلاحیت کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور ورلڈ ٹینس ٹور جونیئر رینکنگ پوائنٹس حاصل کرنے کا موقع فراہم کر رہی ہے ایونٹ کو پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ پی پی ایل کی سرپرستی اور معاونت حاصل ہے بوائز سنگلز، تیسرے راؤنڈ کے نتائج حمزہ رومان پاکستان نے عبدالباسط پاکستان کو 7-5، 6-2 سے شکست دی برینن این جی سنگاپور نے تاچاتم سریسن تھائی لینڈ کو 6-3، 6-4 سے ہرایا فاسین سنچالونگ تھائی لینڈ نے ریان خان پاکستان کو 6-0، 6-1 سے شکست دی؛ آہل کلیل سری لنکا نے ڈینیئل ایلیاس روس کو 1-6، 6-4 (10-7) سے ہرایا احتشام ہمایوں پاکستان نے سوئیچیرو ایشیدا جاپان کو 6-3، 6-4 سے شکست دی؛ جین ڈی سارم سری لنکا نے پٹینان جتھرونروج تھائی لینڈ کو 7-6 (3) 6-1 سے ہرایا عامر مزاری پاکستان نے الشین خان محمدکالی قازقستان کو 6-2، 6-2 سے شکست دی نکیتا ڈوگاڈین روس نے عبدار علی پاکستان کو 6-1، 6-1 سے ہرایا؛ محمد حسن عثمانی پاکستان نے جیکب لیٹسچ جرمنی کو 6-1، 6-4 سے شکست دی زوہیب افضل ملک پاکستان نے ڈینیئل الوادی چین کو 6-1، 6-4 سے ہرایا ناپات پٹانالیرتھفن تھائی لینڈ نے ریحان گوناوردھنا سری لنکا کو 6-2، 6-1 سے شکست دی الیگزینڈر ویرسوٹسکی بیلاروس نے محمد یحییٰ پاکستان کو 6-3، 6-4 سے ہرایا ووکاسین پاولووچ سربیا نے سنژار بولات قازقستان کو 6-2، 6-4 سے شکست دی یوپئی لیانگ چین نے ارحم طارق پاکستان کو 6-2، 6-1 سے ہرایا؛ جِنگ شوان ژو چین نے تھیراپات سمریت وانیچا تھائی لینڈ کو 6-3، 6-3 سے شکست دی محمد شیان پاکستان نے حزیق آصم پاکستان کو 6-3، 6-4 سے ہرایا بوائز ڈبلز، پری کوارٹر فائنل سوئیچیرو ایشیدا جاپان پٹینان جتھرونروج تھائی لینڈ نے برینن این جی سنگاپور شان لاؤامورنپانچ تھائی لینڈ کو 6-4، 6-2 سے شکست دی عامر مزاری پاکستان الیگزینڈر ویرسوٹسکی بیلاروس نے جین ڈی سارم سری لنکا جیکب لیٹسچ جرمنی کو 6-1، 6-3 سے ہرایا ووکاسین پاولووچ سربیا جِنگ شوان ژو چین نے ریان خان پاکستان ارحم طارق پاکستان کو 6-1، 6-2 سے شکست دی آہل کلیل سری لنکا ریحان گوناوردھنا سری لنکا نے عبدار علی پاکستان تھیراپات سمریت وانیچا تھائی لینڈ کو 6-1، 6-1 سے ہرایا گرلز ڈبلز، پری کوارٹر فائنل حاجرہ سہیل پاکستان ڈائیکسی ہو چین نے شوان یی وائی چین زینیا سیمینووا قازقستان کو 6-2، 6-2 سے شکست دی؛ آئلین باکیوا قازقستان ڈینیلیا بیسائیبایوا قازقستان نے یوچی لی چین یانا چوہدری بنگلہ دیش کو 6-3، 1-6 (10-8) سے ہرایا پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری ایونٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے